اقتصادی راہداری کا مقصد صنعت کو فروغ دینا ہے، احسن اقبال

جمعہ 21 جولائی 2017 12:47

اقتصادی راہداری کا مقصد صنعت کو فروغ دینا ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی راہداری کا مقصد صنعت کو فروغ دینا ہے‘ ترقی کے لئے سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہوگا‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان میں تاریخ کی بڑی سرمایہ کاری کررہا ہے۔ ترقی کے دور میں آگے بڑھنے کے لئے سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہوگا۔ دنیا میں بڑھتی ہوئی تبدیلیوں سے اپنے آپ کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ اقتصادی راہداری کا مقصد صنعت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پایا ہے جی ڈی پی کی سرح اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔