این آراو اور نیب زدہ لوگ ہم سے حساب مانگتے ہیں۔

وزیر اعظم محمد نوازشریف انشا اللہ 2018 کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے،وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی

جمعہ 21 جولائی 2017 12:47

این آراو اور نیب زدہ لوگ ہم سے حساب مانگتے ہیں۔
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ این آراو اور نیب زدہ لوگ ہم سے حساب مانگتے ہیں۔ وزیر اعظم محمد نوازشریف انشا اللہ 2018 کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے ۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان کیلئے پاگل خانے میں کمرہ تیار کرائیں گے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کرپشن پر لیکچر سے سپریم کورٹ کے درودیوار ہل جاتے ہیں۔انہوں نے شیخ رشید کے حوالے سے اپنی گفتگو میں کہا کہ اگر شیخ رشید اپنی جائیداد کی منی ٹریل دے دیں تو میں مستعفی ہوجاؤں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئین کی روشنی میں فتح وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہو گی۔ مخالفین پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں۔ محمد نواز شریف نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، ملک میں سڑکو ں کا جال بچھایا۔۔این آراو اور نیب زدہ لوگ ہم سے حساب مانگتے ہیں۔ وزیر اعظم محمد نوازشریف انشا اللہ 2018 کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔