سب سے بڑاامتحان سپریم کورٹ کاہے ،ْ سراج الحق

جمعہ 21 جولائی 2017 12:45

سب سے بڑاامتحان سپریم کورٹ کاہے ،ْ سراج الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سب سے بڑاامتحان سپریم کورٹ کاہے، عدالت نے ہمیں انصاف دیا تو فیصلے چوکوں اورچوراہوں پرنہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ شاہی خاندان کوثبوت فراہم کرنے کیلئی3مواقع دئیے گئے،سپریم کورٹ کے ججزحکومت کی جانب سے کسی دلیل کے منتظرہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی جمہوریت سے وابستہ ہے،ایسا فیصلہ ہوناچاہیے جس سے پاکستان کرپشن سے پاک ہو۔سراج الحق نے کہاکہ پاکستان واحدملک ہے جہاں حکمران خود کواحتساب سے بالاسمجھتے ہیں ،ْپاناماکیس کے فیصلے سے ملک کامستقبل وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وزیراعظم جرات کامظاہرہ کرکے استعفیٰ دیدیں۔