آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

جمعہ 21 جولائی 2017 12:45

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، خیبرپختونخوا، میرپورخاص ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :