کون ہے جو کٹھ پتلیاں ہلارہا ہے ،ْ

کھل کر سامنے بولیں ،ْ شیری رحمن

جمعہ 21 جولائی 2017 12:45

کون ہے جو کٹھ پتلیاں ہلارہا ہے ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ کون ہے جو کٹھ پتلیاں ہلارہا ہے ،ْکھل کر سامنے بولیں ،ْوزیراعظم ملک کے ہرادارے کومتنازع بنارہے ہیں ،ْ وزیراعظم کو جمہوریت کی خاطر استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی تقریر نے پورے مسئلے کو مزید گھمبیر کر دیاہے ،ْاحتساب کواستحصال کہہ رہے ہیں اور سپریم کورٹ پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں اس احتساب کونہیں مانتے ،ْوزیراعظم نے اس احتساب کواستحصال قراردیاہے،نواز شریف نیاپنی ذات کیلئے پورے ملک کویرغمال بنایا ہوا ہے ،ْپاکستان کا ہرادارہ مفلوج ہوچکا ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کو جمہوریت کی خاطر استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :