پاناما کیس اختتام کے قریب ہے ،ْ

امید ہے عدالت عظمیٰ عوام کو مایوس نہیں کرے گی ،ْشاہ محمود قریشی

جمعہ 21 جولائی 2017 12:45

پاناما کیس اختتام کے قریب ہے ،ْ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاناما کیس اختتام کے قریب ہے ،ْ امید ہے عدالت عظمیٰ عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاناما کیس اختتام کے قریب ہے، پاناما کیس فیصلے سے ایک خوشحال، مضبوط اور پرامن پاکستان جنم لے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ قانون کی نگاہ میں سب برابرہیں ،ْ تحریک انصاف کی لڑائی کسی فرد واحد یا خاندان کے خلاف نہیں ہے بلکہ عمران خان کی قیادت میں ہم نے قانون کی بالادستی کی لڑائی لڑی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نظام کے خلاف لڑ رہی ہے، ہمیں امید ہے عدالت عظمیٰ عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔