استورمرکزی شاہراہ کی اہمیت کی وجہ سے ان کی مرمت انتہائی بہتراندازمیں کی جائے گی،اقبال خان

جمعہ 21 جولائی 2017 12:34

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء)گلگت بلتستان کے صوبائی وزیربرائے بی اینڈ آراقبال خان نے کہاہے کہ مقامی افرادکی درخواست پراستور مرکزی شاہراہ کی مرمت کیلئے فنڈزمختص کرنے کافیصلہ کیاگیاہے ،عوام اورباالخصوص سیاحوں کیلئے استورمرکزی شاہراہ بہت اہمیت کی حامل ہے اسلئے مذکورہ شاہراہ کی مرمت انتہائی بہتراندازمیں کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ ضلع استورمیں اس وقت بہت سے ترقیاتی منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے ،ہماری پہلی ترجیح یہاں کے مقامی اورغریب عوام کی خدمت کرناہے جس کیلئے وہ اپنے فرائض انتہائی ایمانداری سے اداکررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے ہرشخص کیلئے ان کے دفترکے دروازے کھلے ہیں اوروہ براہ راست اپنے مسائل اوردیگرمعاملات کے حوالے رابطہ کرسکتے ہیں۔