چئیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کو گرفتار کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 جولائی 2017 11:48

چئیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کو گرفتار کر لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جولائی 2017ء) : چئیر مین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین ایس ای سی پی کو ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے ظفر حجازی کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے چئیرمین ایس ای سی پی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔اسپیشل جج سینٹرل نے چئیرمین ایس ای سی پی کی ضمانت منسوخ کی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ایف آئی اے نے چئیرمین ایس ای سی پی کو حراست میں لے لیا۔ عدالت نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے لگائی گئی دفعات قابل ضمانت نہیں ہیں۔ ظفر حجازی کو ایس آئی یو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف چودھری شوگر ملز کا ریکارڈ ٹیمپر کرنے کے جُرم میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔اور سپریم کورٹ میں جاری پانامہ کیس میں یہ پہلی گرفتاری ہے۔

متعلقہ عنوان :