حدیپیہ پیپر ملز: ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے پر غور کررہے ہیں۔نیب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 21 جولائی 2017 11:36

حدیپیہ پیپر ملز: ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے پر غور کررہے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جولائی۔2017ء) پاناماکیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران نیب کے قائمقام پراسیکیوٹر اکبر تارڑ نے عدالت کو بتایا ہے کہ نیب حدیپیہ پیپر ملز کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کرنے پر غور کررہا ہے۔نیب کے قائمقام پراسیکیوٹر اکبر تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ وہ حدیبیہ پیپر ملز کا کیس اپنے طور پر نہیں کھول سکتے کیونکہ اسے لاہور ہائی کورٹ نے خارج کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

نیب کے قائمقام پراسیکیوٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کیس کے خلاف اگلے ایک ہفتے کے اندر اپیل دائر کی جائے گی جس پر عدالت نے ان کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے اس اجلاس کی کارروائی کی تفصیلات مانگ لی ہیں جس میں حدیبہ پیپرز ملز کے مقدمے میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اس مقدمے میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے پیش گئی معافی کی درخواست کو نیب نے قبول کیا تھا جس کے بعد ان کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :