پاناما کیس فیصلے سے خوشحال اورپرامن پاکستان جنم لے گا، شاہ محمود قریشی

جمعہ 21 جولائی 2017 11:49

پاناما کیس فیصلے سے خوشحال اورپرامن پاکستان جنم لے گا، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد: پا کستا ن تحر یک انصا ف کے رہنما شاہ محمود قریشینے کہا ہے کہ اب پاناما کیس اختتام کے قریب ہے، امید ہے عدالت عظمیٰ عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔ فیصلے سے خوشحال اورپرامن پاکستان جنم لے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج پاناما کیس اختتام کے قریب ہے، جب کہ پاناما کیس فیصلے سے ایک خوشحال، مضبوط اور پرامن پاکستان جنم لے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قانون کی نگاہ میں سب برابرہیں، تحریک انصاف کی لڑائی کیسی فرد واحد یا خاندان کے خلاف نہیں ہے بلکہ عمران خان کی قیادت میں ہم نے قانون کی بالادستی کی لڑائی لڑی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نظام کے خلاف لڑ رہی ہے، ہمیں امید ہے عدالت عظمیٰ عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔