خفیہ ایجنسی نے نوازشریف کو بچانے کیلئے 50 ارب روپے نکالی: شیخ رشید کا دعویٰ

استعفیٰ دینا یا نا دینا وزیراعظم کی صوابدید ہے مگر اصل چہرہ ساری دنیا کے سامنے آچکا ہی: سربراہ عوامی مسلم لیگ وزیراعظم پر برس پڑے

جمعہ 21 جولائی 2017 11:49

خفیہ ایجنسی نے نوازشریف کو بچانے کیلئے 50 ارب روپے نکالی: شیخ رشید کا ..
اسلام ا ّباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ استعفیٰ دینا یا نا دینا وزیراعظم کی صوابدید ہے مگر اصل چہرہ ساری دنیا کے سامنے آچکا ہے، خفیہ ایجنسی نے نوازشریف کو بچانے کیلئے 50 ارب روپیہ نکالا، 500 ارب بھی نکال لو تو بھی بچ نہیں سکیں گے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیشیخ رشید نے کہا کہ لواری ٹنل میں نواز شریف نے جو خطاب کیا وہ انکے ذہن کی عکاسی کرتا ہے، نوازشریف کے وکلا نے کیس کا ستیاناس کر دیا، بھٹو کو بھی ان کے وکلائ نے پھانسی لگوائی، کروڑوں لوگ چاہتے ہیں نوازشریف سے جان چھوٹ جائے، امید ہے پیر تک کیس ختم ہو جائے گا، جو جے آئی ٹی ختم ہو گئی اس پرالزامات لگائے گئی