اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں،حبیب الرحمان

جمعہ 21 جولائی 2017 11:49

اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں،حبیب الرحمان
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء)خیبرپختونخوا کے وزیربرائے زکواة ،اوقاف ومذہبی امورحاجی حبیب الرحمان نے کہاہے کہ دین اسلام میں اقلیتوں کے حقوق کوتحفظ حاصل ہے اورحکومت مسیحی برادری کودرپیش مسائل کواپنے مسائل سمجھتے ہوئے انہیں حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفترپشاورمیں جماعت اسلامی کے اقلیتی ونگ کے رہنماسراج منیرکی قیادت میں ایک چاررکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے صوبائی وزیرکوسرکاری ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں مختص کوٹہ اورنکاح رجسٹریشن سمیت دیگرامورمیںپیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا۔