پشاور زرعی یونیورسٹی اورنارویجین ادارے کا موسمیاتی تبدیلیوں پر مشترکہ تحقیق پر اتفاق

جمعہ 21 جولائی 2017 11:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) زرعی یونیورسٹی پشاورمیںقائم کلائمیٹ چینج سنٹر اور نارویجین ادارے (این سی ای) نے مشترکہ طور پرموسمیاتی تبدیلیوں اور ان کے دیہی علاقوں میں رہنے والوںکی طرزمعاش اور معاشیات پر اثرات اور بارشوں کے تغیرات سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس سے ممکنہ نقصانات کو کم کرنے کیلئے تحقیق کر نے اورسفارشات تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںایک اہم اجلاس زرعی یونیورسٹی پشاور میںمنعقد ہواجس میں کلائمیٹ چینج سنٹرکے ڈائرکٹر پروفیسر ڈاکٹرمحمد ذولفقار ، پروفیسر ڈاکٹر طاہر سرور، پروفسر ڈاکٹر محمد جمال خان، پروفسر ڈاکٹر محمد اکمل اور ڈائرکٹر پی اینڈڈی رضوان احمد نے شرکت کی جبکہ (این سی ای) کی طرف سے سینئرپرو گرام آفیسرسمیرااظہار، ذوہیب حسن اور زارا انصاری نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ آئیندہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تحقیقی اور ترقیاتی پروجیکٹس پرمل کر کام کیا جائے گا جس کیلئے یونیوسٹی میںاعلیٰ تعلیم اور تجربہ کے حامل افراد موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :