آیازاحمدعبدالولی خان یونیورسٹی کے سینیٹ ممبربن گئے

جمعہ 21 جولائی 2017 11:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی خالی ہونے والی سینٹ کی واحدسیٹ پر کانٹے دار مقابلے کے بعدمین کیمپس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن آیاز احمد نے کامیابی حاصل کرلی ۔

(جاری ہے)

آیاز احمد جنہوںنے 27 ووٹ لئے سینٹ کے ممبر بن گئے ان کے مدمقابل سیکورٹی آفیسر میجر (ر) ارشد سہیل نے 17ووٹ لیئے ۔یادرہے کہ یونیورسٹی کے سینٹ کا یہ الیکشن یونیورسٹی ماڈرن ایکٹ کے تحت کیا گیا۔جس کے مطابق یونیورسٹی میں ایڈمنسٹریشن سٹاف کو بھی سینٹ میں نمائندگی دینے کا فیصلہ ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :