ڈاکٹرراج ولی شاہ خٹک کی برسی پرسیمیناروپشتو مشاعرہ کاانعقاد

جمعہ 21 جولائی 2017 11:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء)سیف الرحمن سلیم ادبی کاروان کے زیراہتمام حجرہ نوراللہ گلوزئی پشاورمیں پروفیسرڈاکٹرراج ولی شاہ خٹک مرحوم کی دوسری برسی پرسیمینارمنعقدہوا۔

(جاری ہے)

جس کی صدارت سلیم بنگش نے کی ،پروفیسرڈاکٹراباسین یوسفزئی مہمان خصوصی تھے جبکہ فضل مومند،الیاس ٹلوال اورمعروف گلوکارفیاض خیشگی اعزازی مہمان تھے ۔ا س موقع پرمرادعلی مراد،واصف اللہ دائود زئی ،فضل مومند،فیاض خیشگی،اباسین یوسفزئی اورسلیم بنگش مرحوم کوادبی خدمات پرخراج عقیدت جبکہ افغانستان سے آئے ہوئے محمدہاشم غم شریک نے مرحوم راج ولی شاہ خٹک کی یاد میں نظم پیش کی۔