نیب نے حدیبیہ کیس کھولنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 جولائی 2017 11:17

نیب نے حدیبیہ کیس کھولنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جولائی 2017ء) : نیب نے حدیبیہ کیس کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران آج نیب کے وکیل چودھری اکبر تارڑ نے کہا کہ ہم سوچ رہے ہیں کہ حدیبیہ کیس سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے ۔

(جاری ہے)

جس پر پانامہ عملدرآمد بنچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ آپ نے سوچ لیا ہے تو آپ کی یہ سوچ تحریری شکل میں کب آئے گی؟ جس پر وکیل نیب نے کہا کہ اگلے ہفتے میں ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :