سارے گا ما پا سے شہرت پانے والے پاکستانی گلوکار زین علی انتقال کر گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 جولائی 2017 11:12

سارے گا ما پا سے شہرت پانے والے پاکستانی گلوکار زین علی انتقال کر گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جولائی 2017ء): بھارتی میوزک پروگرام ''سارے گا ما پا'' سے شہرت پانے والے پاکستانی گلوکار زین علی انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان گلوکار زین علی لاہور میں انتقال کر گئے ۔

(جاری ہے)

زین علی کو بھارتی میوزک پروگرام سارے گا ما پا سے شہرت حاصل ہوئی جس کے بعد ان کے گائے ہوئے گیت متعدد فلموں اور ڈراموں کی زینت بنے ۔ زین علی کی گلوکاری کا سفر جاری تھا کہ ان کی زندگی کاسفر ختم ہو گیا ۔ زین علی کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ البتہ ان کے انتقال سے میوزک انڈسٹری سوگوار ہو گئی۔