بھارتی فوج ، بی ایس ایف، سی آر پی ایف اور پولیس کو بین الاقوامی سطح پر دہشت گرد قرار دیا جانا چاہیے ،دختران ملت

جمعہ 21 جولائی 2017 11:11

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت نے کہا ہے کہ کہ بھارتی فورسز بشمول فوج، بی ایس ایف، سی آر پی ایف اور پولیس کو بین الاقوامی سطح پر دہشت گرد قرار دیا جانا چاہئے کیونکہ ان کا بنیادی مقصد نہتے کشمیری عوام کوقتل عام اور انہیں عمر بھر کیلئے معذور کرنا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہا کہ ظالم بھارتی افواج کو جہاں بھی موقع ملتا ہے وہ نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑتے ہیںاورنہتے کشمیریوںکو عسکریت پسند، انکے معاونین ، ہمدرد ، مظاہرین اور حریت پسندقراردے کر قتل کر رہے ہیں کیونکہ ان کا واحد مقصد کشمیریوں پر مظالم ڈھانا ہے۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسزکے ہاتھوںجعلی اورفرضی مقابلوں میںبھی نہتے کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بغیر کسی باز پرس کے نہتے شہریوں کو شہید کردیا جاتا ہے اور ان پر پیلٹوں اورگولیوںکی بارش کی جاتی ہے ،اس کے علاوہ راہ گیروںکو فوجی گاڑیوں کی زد میں لاکر کچل دیا جاتا ہے۔ناہیدہ نسرین نے کہاکہ بھارتی فوج ہٹلر جیسے فوجی آمر کی فوج لگتی ہے جن کامقصد صرف عام لوگوں کومارنا ہے۔

انہوںنے زینہ پورہ شوپیاں میںبھارتی فوجی گاڑی کی ٹکر سے 12 سالہ معصوم بچی کے قتل پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بچی کی شہادت پر احتجاج کرنے والے لوگوں کو بھی بھارتی فورسز نے آنسو گیس ، گولیوں اور پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کا نشانہ بنا یا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔انہوںنے کہاکہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف جو بھی آواز بلند کرتا ہے اسے کچل دیا جاتا ہے ۔

انہوںنے پارٹی سربراہ آسیہ اندرابی کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی حکومت اور عدلیہ بھی کشمیر پر تسلط کو دوام بخشنے کیلئے کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوںکو بھارتی عدلیہ سے بھی کسی قسم کے انصاف کی کوئی امید نہیں ہے۔ناہیدہ نسرین نے کہاکہ کشمیری عوام کو حوصلے بلند رکھنے چاہئے اورشوپیاں کی معصوم بچی سمیت تمام کشمیری شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاںنہیں جائیں گی اور وہ جلد ہی بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :