Live Updates

شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ

عدالت نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو لیگل نوٹس جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 جولائی 2017 10:58

شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جولائی 2017ء) : لاہور کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو لیگل نوٹس جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پی ٹی آئی چئیرمین عمرا ن خان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا جس میں نوٹس جاری ہونے کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

جس پر ایڈشنل سیشن جج اظفر سلطان نے عمران خان کو دوبارہ لیگل نوٹس جاری کردیا ۔

عدالت نے عمران خان کو 21 اگست کے لیے لیگل نوٹس جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پانامہ کیس سے پیچھے ہٹنے کے لیے مجھے 10 ارب روپے کی آفر کی تھی ۔ جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ان پر ہتک عزت کا دعویٰ کر دیا اور کہا کہ عمران خان کے الزام کی وجہ سے میری عزت مجروح ہوئی لہٰذا انہیں عدالت میں طلب کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات