دبئی میں کنویں میں گرنے والی فلپائن کی ملازمہ کو بچا لیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 21 جولائی 2017 10:53

دبئی میں کنویں میں گرنے والی فلپائن کی ملازمہ کو بچا لیا گیا
راس الخیمہ ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جولائی 2017ء)  سول دفاع کے ایک اہلکار نے گلف نیوز کو بتاتے ہوئے کہا کہ بدھ کے روزکنویں میں گرنے والی فلپائن کی ملازمہ کو بچا لیا گیا ہے۔اس نے بتا یا کے بدھ کے روز سول دفاع کی ٹیم کو راس الخیمہ کے علاقے ال ہلیلا سے کال آئی ۔کال پر گھر کے مالک نے بتا یا کہ اس کی ملازمہ کنویں میں گر گئی ہے تو آکر انکی مدد کی جائے۔

ملازمہ بدھ کے روزشام 7:50 پرکنویں میں گری ۔ اس کنویں کی گہرائی 15میٹر تھی۔

(جاری ہے)

جیسے ہی بچاؤ کی ٹیم موقعہ پر پہنچی تو ایک اہلکار کنویں میں اترا اور ملازمہ کو بچا لیا۔48 سالہ ملازمہ کی شناخت ہو گئی ہے ۔ ملازمہ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔فوری طور پر یہ پتا نہیں چلا کہ ملازمہ کنویں میں کیسے گری۔پولیس نے گھر کے مالکان سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔دریں اثناء راس الخیمہ کی پولیس نے رہائیشیوں کو کنووں کو ڈھانپ کر رکھنے کی تاکید کی ہے۔پچھلے سال بھی کنویں میں گرنے سے 3بچوں کی موت ہوئی تھی اور ایک زخمی ہوا تھا۔


متعلقہ عنوان :