سپریم کورٹ آج 3 یا 4 بجے پانامہ کیس کا فیصلہ سنا دے گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 جولائی 2017 10:42

سپریم کورٹ آج 3 یا 4 بجے پانامہ کیس کا فیصلہ سنا دے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جولائی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی صابر شاکر نے کہا کہ آج سپریم کورٹ 3 یا 4 بجے تک پانامہ کیس کا فیصلہ سنا دے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری حکم نامے میں تمام وکلا کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ دلائل مکمل ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد سپریم کورٹ مختصرفیصلہ جاری کر سکتی ہے۔ اگر فیصلہ آج نہ آیا تو پھر پانامہ کیس کا فیصلہ آنے والے ہفتے میں بروز پیر یا منگل متوقع ہے۔