سپریم کورٹ نے پانامہ کیس جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10کھول دیا، ہر معاملے میں شفافیت چاہتے ہیں، والیم 10کھلنے سے پتہ چل جائے گا کہ کس خط کا جواب آیا، جسٹس عظمت سعید

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 21 جولائی 2017 10:10

سپریم کورٹ نے پانامہ کیس جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10کھول دیا، ہر معاملے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جولائی ۔2017ء) سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10کھول دیا ہے۔ پانامہ کیس کی سماعت کے موقع پر وزیراعظم کے وکیل نے درخواست کی تھی کہ والیم 10کو کھولا جائے۔ جس پر جسٹس عظمت سعید نے رپورٹ کے 10ویں جلد کو کھولنے کی اجازت دے دی۔ اس موقع پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ خواجہ صاحب آپ کی درخواست پر والیم 10کھول رہے ہیں۔

خواجہ حارث سے پہلے والیم 10کوئی نہیں دیکھے گا۔

(جاری ہے)

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ برٹش ورجن آئی لینڈ کی چھٹی ماری ماری پھرتی رہی۔ والیم 10کھلنے سے سب پتہ چل جائے گا کہ کس چھٹی کا جواب آیا۔ ہم ہر معاملے میں شفافیت چاہتے ہیں ۔ اس موقع پر جسٹس عظمت سعید نے وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ اچھی تیاری کر کے آئے ہیں معلوم نہیں کہ آپ رات کو سو سکے ہیں یا نہیں۔ یاد رہے کہ آج پانامہ کیس کی سماعت کا اہم ترین دن ہے اور جے آئی ٹی رپورٹ پر آج سماعت مکمل ہونے کے امکان سمیت فیصلہ سنائے جانے یا محفوظ کئے جانے کا امکان ہے،