الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ کی اہمیت اور افادیت کے متعلق عوام میں آگاہی کے لئے ریلی نکالی گئی

جمعہ 21 جولائی 2017 01:31

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) لاڑکانہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ کی اہمیت اور افادیت کے متعلق عوام میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے ریجنل الیکشن کمشنر نور محمد مری اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مسلم حسن کی سربراہی میں کلیکٹوریٹ بلڈنگ ڈپٹی کمشنر آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں الیکشن کمیشن کے عملے، سول سوسائٹی، تنظیموں کے نمائندوں اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ریلی میں لوگوں کو الیکشن کے دن ووٹ کاسٹ کرنے اور ووٹوں کا ٹرن آئوٹ بڑھانے کے ساتھ ساتھ خواتین، معذور، اقلیتوں اور خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن یقینی بنانے کے متعلق معلومات فراہم کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریجنل الیکشن کمشنر نور محمد مری، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مسلم حسن الیکشن آفیسر حبیب اللہ جونیجو اور دیگر نے بتایا کہ ہمارا المیہ رہا ہے کہ عام لوگوں کو ووٹ کی اہمیت کے متعلق کچھ پتہ تک نہیں جس کے باعث لوگ الیکشن کے روز کم ووٹ کاسٹ کرتے ہیں، ووٹ کی ہی طاقت ہے کہ جس کے باعث ملک میں حقیقی جمہوریت ہوتی ہے، ووٹ قومی امانت ہے، ووٹ کے ذریعے کے لوگ اپنے علاقے کے امیدوار منتخب کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں خواتین ووٹرس کی تعداد مرد ووٹرس کی تعداد سے کم ہے جو خال پٴْر کرنے کے لئے معاشرے کے ہر فرد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے تاکہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے بھی شناخی کارڈ بنوائیں اور ان کا ووٹ رجسٹریشن ووٹ لسٹ میں یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ ضلع میں 1194 انتخابی حلقے ہیں جن میں 63 انتخابی حلقے ایسے ہیں جہاں پر خواتین ووٹرز کی تعداد مردوں سے 40 فیصد کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا یہ عزم ہے کہ جس فرد کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے وہ اپنا قومی شناختی کارڈ بنواکر اپنا ووٹ داخل کروائیں۔

متعلقہ عنوان :