راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی ایس ایس پی سکھر مسعود بنگش سے ملاقات

جمعہ 21 جولائی 2017 01:31

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شریف بندھانی کی قیادت میں ایک وفد نے ایس ایس پی سکھر مسعود بنگش سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق وفد میں سینئر نائب صدر حاجی خضر حیات، نائب صدر حاجی مسلم، جنرل سیکریٹری حاجی محمد یامین، ایڈیشنل سیکریٹری عبدالجبار راجپوت، جوائنٹ سیکریٹری عطاء الرحمن، خازن حافظ محمد شعیب و دیگر بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے ایس ایس پی مسعود بنگش کو سماجی برائیوں، موٹر سائیکلوں کی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں، ٹریفک جام سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا ، اس موقع پر ایس ایس پی سکھر مسعود بنگش نے کہا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑینگے، ڈاکوئوں، جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، چوری، ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے اور سماجی برائیوں کا قلع قمع کرنے کے لئے ایک موثر حکمت عملی کے تحت جلد گرینڈ آپریشن کیا جائیگا، شہریوں و تاجروں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔