ضلع بھر میں قیام امن ،ٹریفک جام ، برائیوں کے اڈوں کا خاتمہ ،تجارتی مراکز میں سیکورٹی انتظامات سمیت تمام مسائل حل کیے جائیں گے، ایس ایس پی سکھر مسعود بنگش کی تاجر وں کے وفد سے بات چیت

جمعہ 21 جولائی 2017 01:31

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) ایس ایس پی سکھر مسعود بنگش نے کہا ہے کہ شہر سمیت ضلع بھر میں قیام امن ،ٹریفک جام ، برائیوں کے اڈوں کا خاتمہ اور تجارتی مراکز میں سیکورٹی انتظامات مختلف علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت تمام مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی حاجی محمد ہارون میمن کی زیر قیادت ملاقات کیلئے آنے والے تاجروں نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر گلزار بھٹو ،حاجی صابر ،محمد طاہر خان، فیاض خان، مولانا عثمان فیضی، ، صابر کپتان ،بدر رفیق قریشی، خواجہ جلیل احمد ،عبدالمتین بندھانی، حاجی انور وارثی، محمد زاہد یامین ، ملک رضوان الحق، عبدالرحمن انصاری، حاجی محمد شفیع عباسی ، برکت علی سولنگی ، عبدالرحیم سیٹھی، خواجہ جلیل احمد،زاہد اقبال ، عطا محمد قریشی ، شاکر کمبوہ اور محمد علی میمن ، رضوان لالا جندہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ٹریفک جام کا مسئلہ واقعی کافی سنگین ہوچکا ہے اس کے لئے ون وے سسٹم پلان ترتیب دے رہے ہیں تاکہ ٹریفک جام کے گھمبیر مسئلے کے حل میں مدد مل سکے۔ ایس ایس پی نے مزید کہا کہ پولیس شہریوں کے تعاون کے بغیر اپنا موثر کردار ادا نہیں کرسکتی ۔ قیام امن ، ٹریفک جام اور دیگر معاملات پر شہریوں اور تاجر برادری کے مشوروں ، تجاویز اور ان کی آرا کا خیال رکھا جائیگا تاکہ مل جل کر ہم مسائل پر قابو پاسکے۔ تاجروں کے وفد نے ایس ایس پی کی جانب سے تمام معاملات پر غور کرکے انہیں حل کرانے کی یقین دھانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :