ٹریفک قوانین سے نا بلد کم عمر بچوںکے گاڑیوں چلانے کے نقصانات کی بابت شعور پیدا کرنے کیلئے واک

جمعہ 21 جولائی 2017 01:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) سکھر بچاو تحریک کی طرف سے ٹریفک قوانین سے نا بلد کم عمر بچوںکے گاڑیوں چلانے کے نقصانات اور آئے دن ٹریفک روڈ حادثات میں کم عمر بچوںکی ہلاکتوں کی بابت شعور پیدا کرنے کیلئے ایک واک ہوئی، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے ہاتھوں میںبینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اپیل درج تھی کہ والدین اپنے کم عمر بچوںکو گاڑی مت چلانے دیں،اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ معصوم کم عمر بچے نا دان ہیںانکی حفاظت و تربیت کی ذمہ داری والدین کی ہے، لہذا وہ کم عمر بچوںکو گاڑیاںمت چلانے دیں تاکہ کسی حادثہ سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :