ایوان صنعت و تجارت سکھر کے سینئر نائب صدر ملک محمد رضوان الحق کی قیادت میں وفد کی ایس ایس پی سکھر سے ملاقات

جمعہ 21 جولائی 2017 01:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء)ایوان صنعت و تجارت سکھر کے سینئر نائب صدر اور ملک فلاحی جماعت کے بانی ملک محمد رضوان الحق کی قیادت میں ایک وفد نے ایس ایس پی سکھر مسعود بنگش سے انکے دفتر میں ملاقات کی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق وفد میں علی بخش خان مہر ، عبدالفتاح بھٹو ، عرفان احمد اور دیگر شامل تھے وفد نے مسعود بنگش کو سکھر میں ایس ایس پی کے عہدے پر تعیناتی پر مبارک باد دی اور سکھر شہر میں ٹریفک جام ، غیر پارکنگ ایریا ، موٹر سائیکل ، کاریں چوری کی وارداتوں اور تاجر برادری، شہریوں کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی سکھر مسعود بنگش نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کی فضا کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائے گا اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا سکھر پرامن شہر ہے یہاں کی تاجر برادری نے ہمیشہ پولیس کے ساتھ تعاون کیاامن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور تاجر برادی ، صنعت کاروں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے سکھر کے تاجروں اور شہریوں سے میرا پرانا رشتہ ہے تاجر وں اور شہریوں کے لئے میرے دروزاے ہمیشہ کھلے ہیں ۔