خیرپور ہسپتال واقعہ کی تحقیقا ت کیلئے انکوائری کمیٹی قائم

جمعہ 21 جولائی 2017 01:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء)خیرپور میڈیکل کالیج و ہسپتال کے سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر غلام جعفر سومرونے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ سول ہسپتال کے سیکیورٹی عملے اور پولیس کے درمیاں پیش آنے والے واقعہ کے متعلق ایس ایس پی ، اور ڈی سی کے حکم پر اے ایس پی سٹی کی نگرانی میں ایک غیر جانبدار انکوئری کمیٹی قائم کی گئی ہے، جبکہ ہسپتال کا کام معمول کے مطابق چل رہا ہے اور ہسپتال کے تمام شعبے باقائدگی سے کام کر رہے ہیں، اس نے مزید کہا کہ انہوں نے استعفی ٰ نہیں دیا ہے اس سلسلہ میں خبروں میں کوئی صداقت نہیںہے۔