کیٹل کالونی کا بقایا کام اگست کے پہلے ہفتے تک بہر صورت مکمل کر لیا جائے، ڈپٹی کمشنر خیر پور محمد نواز سوھو

جمعہ 21 جولائی 2017 01:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء)ڈپٹی کمشنر خیرپور محمدنواز سوھو نے لائیو اسٹاک اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ کیٹل کالونی کا بقایا کام اگست کے پہلے ہفتے تک بہر صورت مکمل کر لیا جائے تاکہ اگست میں ہی شہر میں موجود باڑوںکو کیٹل کالونی میںمنتقل کر دیا جا سکے، اور اسکول کے بچون خواتین کواس مسئلہ سے تحفظ اور شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے، یہ ہدایات انہوں نے سندھ سینکار واہ کے قریب 200ایکڑ پر مشتمل کیٹل کالونی کے جائیز ہ کے دوران دیں، اس موقع پر بلڈنگس ڈیپارٹمنٹ کے انجینئر دانو مل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 200ایکڑ پر مشتمل کیٹل کالونی میں اس وقت تک19شیڈ مکمل ہوچکے ہیں جبکہ باقی6شیڈوں کاکام جاری ہے، انہوننے کہا کہ کیٹل کالونی مین بجلی ڈرینیج کا مسئلہ حل طلب ہے، جب تک کالونی میں بھینسیںمنتقل نہیں کی جائیں گی اس وقت تک کالونی مین انتظامی طور پر انتظام مکمل نہیںہو سکے گا، ڈی سی خیرپور نے بجلی اور ڈرینیج کے بقایا کام کو بھی جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی ۔