دُکی اورشہیدسکندرآباد اضلاع کے قیام کا مقصد ان علاقوں میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنا اورعوام کے مسائل کا انکی دہلیز پر حل ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری

جمعہ 21 جولائی 2017 01:30

کوئٹہ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے سینیٹرسردار محمدیعقوب ناصر اورصوبائی مشیر سرداردُرمحمدناصر نے جمعرات کے روزیہاں ملاقات کی اوردُکی کوضلع کادرجہ دینے پر وزیراعلیٰ سے دُکی کے عوام اوراپنی جانب سے اظہارتشکر کیا،انہوں نے وزیراعلیٰ کوضلع دُکی کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ دُکی کے عوام کی خواہش ہے کہ وزیراعلیٰ جلد ازجلد نئے ضلع کا دورہ کریں تاکہ عوام ان کا فقید المثال استقبال کرکے ان کاشکریہ اداکرسکیں،وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ وہ اپنی پہلی فرصت میںدُکی آئیں گے اوروہاں کے عوام سے ملاقات کریں گے ،وزیراعلیٰ نے کہاکہ دُکی اورشہیدسکندرآباد اضلاع کے قیام کا مقصد ان علاقوں میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنا اورعوام کے مسائل کا انکی دہلیز پر حل ہے انہوں نے ان اضلاع کے قیام کے اپنے وعدے کی تکمیل کی ہے جس پر انہیں خوشی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی مشیرسرداردُرمحمدناصر کی جانب سے دُکی کوضلع کادرجہ دینے کی خوشی میں وزیراعلیٰ اورصوبائی وزرأ کو مٹھائی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :