صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) نصیب اللہ خان بازئی کی وزیراعلیٰ بلوچستان کے پولیٹیکل سیکرٹری ملک محمد ظاہر کاکڑ سے صوبائی اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت

جمعہ 21 جولائی 2017 01:30

کوئٹہ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) نصیب اللہ خان بازئی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے پولیٹیکل سیکرٹری ملک محمد ظاہر کاکڑ سے صوبائی اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کم مدت میں کوئٹہ اور بلوچستان کیلئے خطیر رقم ترقیاتی کاموں کیلئے وقف کی جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

وزیراعلیٰ نے کوئٹہ کے ترقیاتی کاموں کیلئے خطیر رقم کا اعلان کرکے ترقیاتی منصوبوں پر کڑی نظر اور کوئٹہ و بلوچستان میں امن وامان ، تعلیم ا ور صحت پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ 2018انتخابات کا سال ہے جس میں مسلم لیگ (ن) نواب ثناء للہ خان زہری کی قیادت میں ایک بار پھر ایک کامیاب حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری اور مسلم لیگ(ن) بلوچستان تمام تعصبات سے بالاترہوکر صوبے کے تمام اقوام کی نمائندگی کررہی ہے اور صوبے کے غیور عوام 2018کے انتخابات میں انشاء اللہ ایک بار پھر مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیکر واضح اکثریت سے کامیابی دلائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کلیم اللہ بازئی، محمد اکبر خان اندڑ، اسد خان ترین، عبدالوہاب اٹل ، امیر محمد اچکزئی، سلیمان اچکزئی، وحید احمد بازئی، امین اللہ سارنگزئی اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :