ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ ودیگر کا حاجی محمد حنیف لہڑی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

جمعہ 21 جولائی 2017 01:30

کوئٹہ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء)ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ، پولیٹیکل سیکریٹری ملک ظاہر خان کاکڑ، شاکر محمد حسنی، ارباب اقبال کاسی، عبدالوہاب اٹل، حاجی وارث اچکزئی، سلمان اچکزئی، امیر محمد اچکزئی، ضمیر اختر، ملک عیسیٰ خان کاسی، ذاکر بنگلزئی، جاوید اعوان اور نصیر خان ترین نے مسلم لیگ (ن) کے ایڈیشنل سیکریٹری میرلیاقت علی لہڑی سے ان کے والد حاجی محمد حنیف لہڑی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میرلیاقت علی لہڑی کے گھر جاکر ان کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔