وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے خصوصی گرانٹ کوئٹہ کے مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کرے گی،ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ

جمعہ 21 جولائی 2017 01:30

کوئٹہ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے خصوصی گرانٹ کوئٹہ کے مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ نئی مشینری اور کچرہ دانوں کی حفاظت کوئٹہ کے شہریوں کی ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں شہری عمائدین سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی میئر نے کہا کہ عوام کچرہ سڑکوں ، گلیوں، دکانوں اور گھروں کے سامنے پھینکنے کی بجائے نئے نصب کچرہ دانوں میں ڈال دیں تاکہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی میں ہر شخص اپنے حصہ ڈال سکے۔ مختلف علاقوں میں نصب کچرہ دانوں سے کسی حد تک سڑکوں کو صاف رکھا جاسکتا ہے اب کوئٹہ شہر کو صاف رکھنے کے لئے نئے کاموں کا آغاز کیا گیا ہے جس سے صفائی کی صورتحال کافی بہتر ہوگی۔ انہوں نے عوام، تاجروں اور ذمہ دار شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کوئٹہ شہر کو مکمل صاف رکھنے کے لئے نئے کچرہ دانوں میں کچرہ ڈالیں تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :