اسلامک ریلیف پاکستان فیلڈ آفس چاغی کی طرف سے یونین کونسل نوروز قلات کے علاقے پتکن میں تین روزہ آنکھوں کے علاج معالجے کی فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح

جمعہ 21 جولائی 2017 01:30

کوئٹہ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) اسلامک ریلیف پاکستان فیلڈ آفس چاغی کی طرف سے یونین کونسل نوروز قلات کے علاقے پتکن میں تین روزہ آنکھوں کے علاج معالجے کی فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں آنکھوں کے علاج کے ماہر آئی سرجن ڈاکٹر عزیز میمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سات سو سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا مفت علاج اور آپریشن کیا۔

ٹیم میں ٹیکنیشن شاہجہاں، جہانزیب اور اسلامک ریلیف کے سوشل موبلائزر محمد الیاس کبدانی بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

تین روزہ فری آنکھوں کے علاج کے میڈیکل کیمپ کے دوران یونین کونسل نوروز قلات کے گردونواح کے اسکولوں میں طلباء اور طالبات کی آنکھوں کی آئی اسکریننگ بھی کی گئی اس فری میڈیکل کیمپ کا مقصد علاقے کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا تھا اور امید ظاہر کی کہ وہ صحت کے علاوہ آبنوشی، زراعت، تعلیم سمیت دیگر شعبوں پر بھی اسی طرح کام کریں گے تاکہ یہاں کے لوگ اسلامک ریلیف کی سہولیات سے آراستہ ہوں اہلیان یونین کونسل نوروز قلات بالخصوص پتکن کے لوگوں کے اسلامک ریلیف کے اس اقدام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :