Live Updates

کامران خان نے نازیبا گفتگو اور الزام تراشیوں پر پیپلزپارٹی ، ن لیگ اور تحریک انصاف کو آئینہ دیکھا دیا

جمعہ 21 جولائی 2017 01:20

لاہور:(اردوپوائنٹ تازہ ترین20جولائی2017) نجی ٹی وی چینل کے سینئر اینکر اور تجزیہ کار کامران خان نے اپنے پروگرام میں پاناما لیکس کےحوالے سے ہر رہنما کے بیان کو دیکھایا اور سب کو آڑے ہاتھوں لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کامران خان نے پانامہ لیکس کےحوالے سے ہر پارٹی کے اکثر ہنماؤں کے بیانات کی ویڈیو چلائی جس میں اکثر ہمارے نمائندگان ہے جو معزز قومی اسمبلی کے ممبر بھی ہیں۔ کامران خان نے تمام رہنماؤں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ لوگ ہمارے نمائندگان ہیں جن کو ہم نےووٹ دے کر منتخب کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف کے رہنما کیسے بری طرح ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کی بوجھاڑ کررہےہیں۔ کامران خان نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحضہ کیجیئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات