لڑائی جھگڑے، راستہ روک کر تشدد کرنے اورقبضہ کی کوشش کے حوالے سے کئی مقدمات درج

جمعہ 21 جولائی 2017 01:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) وفاقی دارالحکومت میں لڑائی جھگڑا، راستہ روک کر تشدد کا نشانہ بنانے، دوران ڈیوٹی مزاحمت کرنے، قبضہ کی کوشش کے حوالے سے مقدمات درج کر لئے گئے سوہان کے جاوید خان نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ طارق، وقار، مہراج خان دیگر کے ساتھ مل کر میرے گھر میں داخل ہوئے مجھے، میرے بہنوئی اور بہن سے جھگڑا کیا محمد سفیر نے نیلور پولیس کو بتایا کہ محمد فہیم،محمد کلیم اور صغیر نے درکالا موڑ پر میرا راستہ روکا اور تشدد کا نشانہ بنایا سید عابد حسین نے نیلور پولیس کو بتایا کہ سفیر حسین، سید عامر حسین جوکہ مسلح تھے انہوں نے میرے گھر واقع پیہونٹ میں داخل ہو کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر امجد فاروق نے کورال پولیس کو بتایا کہ دوران ڈیوٹی طاہر محمود ودیگر جوکہ ہائی ایس پر سوار تھے