وفاقی دارالحکومت میں چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری گاڑی، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے

جمعہ 21 جولائی 2017 01:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) وفاقی دارالحکومت میں چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری گاڑی، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے محمد بشیر نے تھانہ وومن میں تحریری درخواست دی کہ میرے گھر واقع ترلائی کلاں سے زیورات، نقدی ا ور دیگر سامان چوری ہوا ہے مجھے گھریلو ملازم صفدر اور اس کی بیوی پر شک ہے مذکورہ درخواست پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی عنصر عباس نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ نامعلوم شخص میرے مالک مشتاق احمد سے فون لے کر غائب ہو گیا نامعلوم شخص نے فون کال کرنے کے بہانے سے فون دیا تھا چن محبوب نے رمنا پولیس کو بتایا کہ جی ٹن فور میں اس کے گھر کے سامنے اس کی کار 7739 IDGکھڑی تھی جسے نامعلوم چور لے گیا پولیس نے مذکورہ بالا واقعات کے حوالے سے مقدمات درج کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :