چوکیدار کو گھر کے واش روم میں بند کرنے کے الزام میں تیرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 21 جولائی 2017 01:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) تھانہ آبپارہ کے علاقہ جی سکس تھری میں چوکیدار کو گھر کے واش روم میں بند کرنے کے الزام میں تیرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا اعجاز اللہ نے آبپارہ پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ مکان نمبر 8 گلی نمبر 87 میں بطور چوکیدار ڈیوٹی کرتا ہے نسیم محمود بارہ افراد کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا مجھے واش روم میں بند کر دیا پولیس نے مذکورہ واقعے کے حوالے سے مقدمہ درج کر دیا گیا۔