Live Updates

عابد شیرعلی کا عمران خان کے والد پر سنگین الزام، نجی ٹی وی کے اینکر نے آڑے ہاتھوں لےلیا

جمعہ 21 جولائی 2017 01:06

عابد شیرعلی کا عمران خان کے والد پر سنگین الزام، نجی ٹی وی کے اینکر ..
لاہور:(اردوپوائنٹ تازہ ترین21جولائی2017) نجی ٹی وی کے اینکر اور سینئر صحافی عامر لیاقت حسین نے اپنے پروگرا میں عابد شیر علی کیجانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے والد پر سنگین الزمات کا آڑے ہاتھوں لیا اور انکو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، سینئراینکر کا کہنا تھا کہ لگتا ہےعابد شیر علی کے والدین نے انکی صحیح طریقے سے پرورش نہیں کی ورنہ ایک اچھا اور باکردار انسان کسی کے والد پر ایسے سنگین الزمات نہیں لگاتا، عامر لیاقت حسین کا مزید کہنا تھا کہ عابد شیر علی کی جانب سے لگائے گئے الزمات بلکل غلط اور بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

عاند شیر علی نے عمران خان کے والد پر جو الزمات لگائے ہیں انکو چائیے کہ وہ انکی تصدیق کرلیں تاکہ انکو پتا چل جائے کہ عمران خان کے والد پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں تھا بلکہ وہ ایک ریٹائرڈ افسر تھے۔ عاند شیرعلی کی جانب سے لگائے گئے الزامات اور عامر لیاقت حسین کیجانب سے انکے جواب کی دلچسپ ویڈیو آپ بھی ملاحضہ کیجیئے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :