خواجہ آصف کی تعریفیں چوہدری نثار کے لئے پیغام ہے، شیخ رشید احمد

گزشتہ روز شریف خاندان کے لئے بہت بھاری تھا،نئے لیبل لگا کر پرانی دوائی سپریم کورٹ میں پیش کی گئی، اب فیصلہ آئے گا، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 21 جولائی 2017 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی تعریفیں چوہدری نثار کے لئے پیغام ہے گزشتہ روز شریف خاندان کے لئے بہت بھاری تھا۔ نئے لیبل لگا کر پرانی دوائی سپریم کورٹ میں پیش کی گئی۔ اب فیصلہ آئے گا۔ جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اب لرنے کے موڈ میں ہیں ان کے کیس میں اب تمام چیزیں واضح ہیں۔

اب فیصلہ آئے گا۔ نواز شریف نا اہل ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دن (جمعرات) شریف خاندان کے لئے بہت بھاری ثابت ہوا، شریف خاندان نے پرانی دوائی نیا لیبل لگا کر پیش کی جسے سپریم کورٹ نے مسترد کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں سسٹم کو لپیٹ لیا جائے۔ چوہدری نثار کو پیغام دینے کے لئے خواجہ آصف کی تعریف کی گئی۔ اگر نواز شریف نا اہل ہو گئے ن لیگ کے اتنے لوگ پارٹی چھوڑ دیں گے ن لیگ کو اسمبلیاں توڑنی پڑ یں گی اور صوبائی اسمبلیوں کی موجودگی میں قومی اسمبلی نہیں توڑی جا سکتی لہذا تمام اسمبلیاں ٹوٹ جائیں گی اور الیکشن قبل از وقت ہوں گے۔ اگلے سال کی بات نہیں کرتا جو بھی ہو گا اسی سال ہو گا۔ انتخابات اسی سال ہوں گے۔