گاڑی میں پھنسے بچے کو شیشہ توڑ کر نکالنے والے اہلکاروں سے ماں کا ایک ہی سوال۔ کونسا شیشہ تبدیل کرانا سستا پڑے گا؟

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 20 جولائی 2017 23:54

گاڑی میں پھنسے بچے کو شیشہ توڑ کر  نکالنے والے اہلکاروں  سے ماں کا ایک ..
گاڑی میں بچوں کے پھنس جانے پر سب کو ہی گاڑی سے زیادہ بچوں کی فکر ہوتی ہے۔ مائیں تو گاڑی کی فکر چھوڑ کر کسی بھی طرح بچے کو باہر نکالنے کی فکر کرتی ہیں۔لیکن اس دنیا میں بہت سی عجیب  مائیں بھی ہیں، جنہیں ایسے موقعوں پر بھی بچوں سے زیادہ  گاڑی کی فکر ہوتی ہے۔
چین میں چونگ چنگ پارکنگ میں ایک سالہ بچہ گاڑی میں پھنسا  اور گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہونے کے قریب ہوگیا۔

ایسے میں ریسکو  اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ موقع پر موجود ماں نے اہلکاروں کو گاڑی کا شیشہ توڑنے  سے پہلے دریافت کیا کہ گاڑی کا کونسا شیشہ ٹوٹنے کے بعد سستے میں تبدیل ہوگا۔ ریسکو اہلکاروں نے بتایا کہ پسنجرسائیڈ ونڈو کا شیشہ سستے میں تبدیل ہوگا۔ یہ سن کر عورت اسے اسی شیشے کو توڑنے کی اجازت دی۔ اجازت ملنے پر ریسکو اہلکاروں نے یہ شیشہ توڑ کو بچے کوباہر نکالا۔

(جاری ہے)


اس ماں کے اس سوال و جواب سے انٹرنیٹ صارفین کافی غصے میں آگئے ہیں۔ صارفین نے عورت پر کافی تنقید کی ہے، جس  کی نظر میں بچے سے زیادہ پیسے قیمتی ہیں۔
اسی طرح کا ایک واقعہ اس ماہ کے شروع میں ہوا تھا۔ پولیس نے ایک لاپرواہ عورت کی گاڑی سے اس کے بے ہوش بچے کو شیشہ توڑ کر باہر نکالا تو اس نے پولیس سے  پوچھا کہ گاڑی کے شیشے کی مرمت کے پیسے کون دے گا؟
2015 میں بھی ایک عورت کا 3 سالہ بیٹا اس کی بی ایم ڈبلیو کار میں پھنس گیا۔

ریسکو اہلکاروں کے موقع پر پہنچے کے باوجود اس عورت نے پولیس کا گاڑی کا شیشہ توڑنے کی اجازت نہیں دی۔ حالانکہ گاڑی میں پھنسے بچے کی حالت غیر ہو چکی تھی۔ عورت کا کہنا تھا کہ اس کے پاس گاڑی کے شیشے کی مرمت کے پیسے نہیں اس لیے اس نے تالے کی مرمت کرنے والے کو بلایا ہے اور وہ اس کا ہی انتظار کرے گی۔

متعلقہ عنوان :