آر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری کی پولیس افسران سے ملاقات،بہترین حکمت عملی کی بدولت جرائم میں واضح کمی پر افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیے

جمعرات 20 جولائی 2017 23:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے پولیس افسران سے ملاقات کی ،ملاقات سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس،ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک، ڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر خان اور ڈی پی او لودھراں اسد سرفراز خان سے کی۔

(جاری ہے)

آر پی او نے بہترین حکمت عملی کی بدولت جرائم میں واضح کمی پر افسران کو تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کیے۔آر پی او نے تمام افسران سے انکے اضلاع میں پولیس کارکردگی حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔