وزیراعظم سے کوئی استعفیٰ نہیں لے سکتا‘ قوم سازشیں کرنیوالوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنکر کھڑی ہے

مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ لاہور کے زیر اہتمام نواشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ کنونشن سے مقررین کا خطاب

جمعرات 20 جولائی 2017 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ لاہور کے زیر اہتمام وزیر اعظم میاں نواشریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کنونشن کا انعقاد،شائستہ پرویز ملک عظمیٰ بخاری ،صبا صادق،میری گل، اور عظمی زعیم قادری نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سازشیں کرنیوالوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنکر کھڑی ہیں،کسی کا باپ بھی استعفیٰ نہیں لے سکتا ،وزیر اعظم میاں نواز شریف سے استعفے کی بھیک مانگنے والے ہاتھ ملتے رہ جائیںگے، نواز شریف کو ہٹانے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی،استعفیٰ مانگنے والوں کو2018ء کے انتخابات میں بھی عبرت ناک شکست دیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز الحمرء ہال میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی شہزادی عمر ٹوانہ،شہزادی کبیر، کنول نعمان،فرزانہ بٹ،سلمیٰ بٹ،نگہت شیخ،نبیرہ عندلیب،کنول لیاقت، شازیہ خان،نسیم بانو،زرقا جاوید، رابعہ فاروقی،بی بی وڈیری،سمیر امجد،ثمرہ نذیر،فرخندہ مالک،طیبہ فاروق،عمران طاہر،حمیدہ ذوالفقار،ممتاز رئیس، رخشندہ عاطف،طاہرہ عزیز،شاہدہ ریاض،غزالہ نصرت بیگم،پروین اختر سمیت سینکڑوں خواتین موجود تھیں۔

خواتین کا جذبہ دیدنی تھا،اور وہ وزیر اعظم نوازشریف،قدم بڑھاؤ ،ہم تمہارے ساتھ ہیں،اور ’’رو عمران رو، کے نعرے لگا رہی تھیں۔انہوں نے مزید نے کہا کہ نواز شریف نہ صرف وزیر اعظم بلکہ وہ واحد قومی لیڈر ہیں،جنہوں نے ہمیشہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،انہوں نے کہا کہ بکریوں کا لباس پہن کر کو ئی شیر نہیں بن جاتا ،شیر شیر ہی ہو تا ہے،انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے پیچھے چھپنے والے خود چور ہو تے ہیں اسی لئے وہ سامنے آ کر وار نہیں کرتے،چھپ کر وار کرتے ہیں قوموں کو بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑھتا ہے، اور کامیابی ثابت قدم رہنے والوں کے قدم چومتی ہے، وزیر اعظم کا یکطرفہ میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے، نواز شریف کو ہٹانے کی کوئی بھی سازش وزیر اعظم کے قوم قبول نہیں کریگی، وزیر اعظم میاں نواز شریف سے استعفے کی بھیک مانگنے والے ہاتھ ملتے رہ جائیںگے،اور نواز شریف ملکی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں استعفیٰ مانگنے والوں کو2018ء کے انتخابات میں عبرت ناک شکست دیں گے۔

متعلقہ عنوان :