وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف تمام سازشیں اپنی موت آپ مر جائیں گی

یوم آزادی دعائیہ تقریب سے طاہر ہ اورنگزیب، شکیل اعوان، ضیاء اللہ شاہ ، سیما جیلانی ، زیب النساء ، لبنی ریحان کا خطاب

جمعرات 20 جولائی 2017 23:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی خواتین پارلیمنٹیئرنزاور بلدیاتی اراکین نے قیام پاکستان کی 70 سالہ تقریبات کے سلسلے میں خیابان سرسید میں منعقد ہونے والی دعائیہ تقریب میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک کے وقار کو سر بلند رکھنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں حصول پاکستان کے بعد استحکام پاکستان کی منزل کے حصول کی جدو جہد جار ی رکھی جائے گی۔

ا راکین تحصیل کونسل راولپنڈی شازیہ رضوان ، سلیقہ اورنگزیب کے زیر انتظام منعقدہ دعائیہ تقریب میں، ملک شکیل اعوان، ضیاء اللہ شاہ ، سیما جیلانی ، زیب النساء ، لبنی ریحان ،یو سی گیارہ کے چیئرمین ملک زبیر اور وائیس چیئرمین حسن جبار تحصیل ممبران ، کونسلرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دعائیہ تقریب کے موقع پر قران خوانی کی گئی ۔اس موقع پر اظہار خیال کے دوران رکن قومی اسمبلی طاہر ہ اورنگزیب ،ملک شکیل اعوان، ضیاء اللہ شاہ ، سیما جیلانی ، زیب النساء اور ، لبنی ریحان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں ہے اور جو عناصر ملک کو غیر مستحکم کرنے ، ترقی کا راستے روکنے اور ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں انہیں تاریخ کبھی معاف نہیں کر ے گی اور نہ ہی پاکستان کے عوام ان عناصر کی منفی سیاست کو کامیاب ہونے دیںگے ۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم وزیر اعظم محمد نواز شریف او ر ان کے اہل خانہ کے لئے دعا گو ہے اورجمہوریت اور ملکی ترقی کے لئے ان کے خاندان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان نے قومی ترقی کے لئے ملک کی بے مثال خدمت کی ہے اور عوام 2018 ء کے انتخابات میں بھی ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :