جڑانوالہ،گھریلو ناچاکی پر دیور نے فائرنگ کرکے بھابھی کو قتل کر دیا

جمعرات 20 جولائی 2017 23:50

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) گھریلو ناچاکی پر دیور نے فائرنگ کرکے بھابھی کو قتل کر دیا ملزم فرار ،واقعہ تھانہ روڈالہ روڈ کے نواحی گائوں 380گ ب میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ روڈالہ روڈ کے نواحی گائوں 380گ ب کی رہائشی رضیہ بی بی کا اپنے دیور مقصود کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا گزشتہ روز دونوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی تو اسی رنجش پر دیور مقصود نے فائرنگ کرکے اپنی بھابھی رضیہ بی بی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :