مسلم لیگ ن بلتستان سے مخلص نہیں اس لئے گلگت سکردو روڈ تعمیرکرنا نہیں چاہتی،سیکریٹری اطلاعات پی پی پی نجف علی

جمعرات 20 جولائی 2017 23:50

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) 20جولائی بھی گزر گیا لیکن گلگت سکردو روڈ کا افتتاح نہیں ہو سکا،مسلم لیگ ن بلتستان سے مخلص نہیں اس لئے گلگت سکردو روڈ تعمیرکرنا نہیں چاہتی۔ یہ بات نجف علی سیکریٹری اطلاعات پی پی پی بلتستان ریجن نے کہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا چار سال مکمل ہوا ہے مگر گلگت سکردو روڈ پر جھوٹ پہ جھوٹ بولا جارہا ہے مگر عملی طور پر کام شروع نہیں ہوا ۔سکردو شہر کی ری کارپٹنگ اور گلگت سکردو روڈ مسلم لیگ ن کی بس کی بات نہیں ہے ۔مسلم لیگی رہنمائوں سے گزارش ہے کہ عوام کو بیوہ قوف بنانا بس کریں ۔انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کی کارکردگی بھی صفر ہے ۔

متعلقہ عنوان :