شیخ نثار کے استعفیٰ کے حوالے سے پیپلزپارٹی نے کوئی لائحہ عمل طے نہیں کیا،بشارت ظہیر

پنی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد ہونے کیلئے لابنگ کرنا پارٹی نظم و ضبط کیخلاف ہے اور ایسے امیدواروں کیخلاف سخت پارٹی ایکشن لیا جائے گا، بیان

جمعرات 20 جولائی 2017 23:50

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء)پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سینئر نائب صدر بشارت ظہیر نے کہا ہے کہ شیخ نثار کے استعفیٰ کے حوالے سے پیپلزپارٹی نے کوئی لائحہ عمل طے نہیں کیا ہے لہذا اپنی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد ہونے کیلئے لابنگ کرنا پارٹی نظم و ضبط کیخلاف ہے اور ایسے امیدواروں کیخلاف سخت پارٹی ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکردو کے ضلعی صدارت کے حوالے سے صوبائی صدر اور ڈویژنل کابینہ کارکنوں کی مشاورت کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریگی اور خود ساختہ طور پر اپنے آپ کو امیدوار تصور کرنا مناسب عمل نہیں ہے لہذا اس طرح کی اخباری بیان بازیوں سے گریز کیا جائے ۔