فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 17گریڈ کی 37پوسٹوں کیلئے ٹیسٹ کا آغاز کر دیا

جمعرات 20 جولائی 2017 23:50

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 17گریڈ کی 37پوسٹوں کیلئے ٹیسٹ کا آغاز کر دیا،سکردو کے 700سے زائد امیدوار میدان میں آ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گریڈ 17سے اوپر کے ملازمتوں کیلئے ایف پی ایس سی کے ٹیسٹ مقامی سطح پر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے پڑھے لکھے اور بے روز گار نوجوانوں کو گھر کی دہلیز پر ملازمت اور قسمت آزمائی کا موقع مل رہا ہے ۔

جی بی کے مختلف محکمہ جات میں گریڈ 17کی متعدد پوسٹوں پر بھرتیوں کیلئے ایف پی ایس سی نے سکردو میں سینٹر قائم کر کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر ،سیکشن آفیسرز سمیت دیگر گریڈ17کی 37پوسٹوں کیلئے تقریباً700امیدواروں نے جمعرات کے روز FPSCکے امتحانی سینٹروں میں قسمت آزمائی کے مرحلے میں شریک ہوئے۔