پولیس جوان پر تشدد کرنے والے تین بھائیوں نے ضمانت قبل از گرفتار ی کرا لی

جمعرات 20 جولائی 2017 23:50

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) پولیس جوان پر تشدد کرنے والے تین بھائیوں نے ضمانت قبل از گرفتار ی کرا لی جبکہ ایک بھائی کو پولیس نے دھر لیا،ضروری تفتیش کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

گمبہ پولیس کے مطابق پولیس کا حوالدار اظہر حسین ائیرپورٹ روڈ پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو چیک کر رہا تھا کہ شاہد نامی نوجوان کو بغیر ہیلمٹ موٹر چلانے پر چالان تھمایا تو اس نے اپنے دیگر بھائیوں کے ہمراہ پولیس جوان اظہر حسین کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کر دیا۔

پولیس جب ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان کی دکان پر گئی تو ثقلین نامی بھائی نے اپنے دیگر بھائیوں کو بھگانے میں مدد کی جس پر پولیس نے سہولت کاری کے الزام میں ثقلین کو گرفتار کر لیا جہاں سے عدالت نے 22جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ دیگر ملزمان شاہد ،عارف اور ساجد نے ضمانت قبل از گرفتار کر دی ۔

متعلقہ عنوان :