پرویز خٹک کابینہ میں اختلافات کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں،پشاور کے حلقہ پی کے ٹو سے الیکشن لڑوں گا ، شوکت یوسفزئی

شہر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی ‘ نواز شریف کی کشتی ڈوبنے والی ہے،منڈا بیری گرلز ہائی سکول کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 جولائی 2017 23:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) پرویز خٹک کابینہ میں اختلافات کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ‘ پشاور کے حلقہ پی کے ٹو سے ضر ور الیکشن لڑوں گا نظریاتی ورکر ہوں کوئی مائی کا لعل نظر انداز نہیں کر سکتا ‘ شہر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے ‘ آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی ‘ نواز شریف کی کشتی ڈوبنے والی ہے ‘ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و ایم پی اے شوکت یوسفزئی نے منڈا بیری گرلز ہائی سکول کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب اور بعد ازاں میڈیا نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ‘ ٹائون ممبرز ‘ کونسلرز ‘ ناظمین اور پارٹی ورکروں کی بڑی تعداد موجودتھی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وہ جب سے ایم پی اے بنے ہیں کوشش کی کہ پشاور شہر کے مسائل کو حل کرے‘ صرف پی کے ٹو میں49 سے زائد ٹیوب ویلز پرکام ہورہا ہے مختلف یونیز میں جنازگاہ بنائے جارہے ہیں نالیوں اورگلیوں کی تعمیر جاری ہے سٹرکیں بن رہی ہیں پرانے پینے کے پانی کے پائپ تبدیل ہورہے ہیں‘ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور نا ہی کوئی وزیر یا ایم پی اے وزیراعلیٰ سے ناراض ہے انہوں نے بتایا کہ وہ پی کے ٹو نہیں چھوڑ رہے ‘ انہیں یہاں کے عوام نے عزت دی ہے اور جب تک ان کی محبت ہے وہ اس حلقے کو نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ پارٹیوں میں کوئی آتاہے کوئی جاتا ہے نظریاتی کارکنوں کو کوئی نظرانداز نہیں کرسکتا